سیالکوٹ،تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار شخص جاں بحق

90

سیالکوٹ۔13اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدر پسرور کے علاقہ قلعہ کالر والاکے قریب سائیکل سوار حبیب اللہ کو تیز رفتار موٹر سائیکل سوارنے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں حبیب اللہ شدید زخمی ہو کرموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کر دیا ہے۔