29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،دو سالہ بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ گرفتار، بچہ بازیاب

سیالکوٹ،دو سالہ بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ گرفتار، بچہ بازیاب

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 29 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو سالہ بچے کو بازیاب کروا کر گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقے محلہ لوہاراں میں گھر سے مسمات نادیہ کوثر جو ڈاکٹر سے دوائی لینے نکلی تو اس دوران اسکے دو سالہ کمسن بیٹے محمد ایاز کو کسی نامعلوم نے اغواء کر لیا جو بچے کے اغواء کی بابت فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کمسن دو سالہ کے بچے کے اغواء کا فوری نوٹس لیا اور بچے کی بازیابی کیلئے ہدایت جاری کیں جس پر ایس ایچ او تھانہ اگوکی انسپکٹر نعمان احمد بٹر نے ٹیم کے ہمراہ ہیومین ریسورس،جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے کمسن بچے کی تلاش شروع کر دی

جو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایک نامعلوم خاتون کمسن بچے کو اغواء کر کے لے جاتا دیکھا گیا۔خاتون کی تلاش کے سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی معہ پولیس ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر کی تلاشی لی تو ایک مکان سے اغواء کار خاتون اور کمسن 2 سالہ بچے کو ٹریس کر لیا گیا، خاتون کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور کمسن بچے کی بازیابی پر اہل علاقہ نے سیالکوٹ پولیس کی اس کاوش کو سراہا، کمسن دو سالہ بچے محمد ایاز کو والدین کے حوالے کر دیا گیا، والدین نے بھی بچے کی صحیح سلامت واپسی پر سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔گرفتار ملزمہ خاتون کی شناخت یاسمین زوجہ عاطف علی سکنہ پتوکی نزد نعمت چوک، حال مقیم اگوکی کے نام سے ہوئی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589781

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں