سیالکوٹ۔23اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) ضلع سیالکوٹ اور این ایم بزنس سینٹر بجوات کے تعاون سے الشریف میرج ہال گد پور بجوات میں دھان کی بہتر کاشت، پیداوار، کیڑوں اور بیماریوں کا آی پی ایم ٹیکنا لوجی کے ذریعے سے کنٹرول کے حوالے سے ایک بڑے کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام ڈاکٹر مقصود احمد ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ ضلع سیالکوٹ کی زیر سرپرستی انجام پا یا۔ ڈاکٹر مقصود احمد نے دھان کی فصل پر حملہ آور ہونے والے نقصان دہ کیڑوں اور بیماریوں کی پہچان اور ان کے محفوظ اور مؤثر انسداد بارے تفصیلی بات چیت کی۔
اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ زہروں سے پاک دھان کی پیدوار حاصل کی جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ چاول باہر بھیج کر کثیر زر مبادلہ حاصل کیا سکے۔ اس اجتماع میں کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محکمہ زراعت کی ان کاوشوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586380