سیالکوٹ۔14فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوت نے کاشتکاروں کو دھنیہ کی بہترپیداوار کے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔
زراعت آفیسر (ٹیکنیکل )سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے”اے پی پی“کوبتایا کہ اگرفصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اورجب پودے 4سے 5انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پودے کافاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثرانداز میں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔