- Advertisement -
سیالکوٹ۔2مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122نے بروقت کارروائی کر کےبی آر بی نہرڈسکہ میں خود کشی کیلئے چھلانگ لگانے والی بزرگ خاتون کی جان بچا لی ۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو سٹیشن ڈسکہ کے سامنے بی آر بی نہر میں بزرگ خاتون نے خودکشی کے لیے چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو 1122 نے علاقائی لوگوں کی مدد سے اس کی جان بچا لی اور نہر سے نکال لیا۔ ریسکیو 1122 نے 60سالہ زہرا جو کہ ڈوگراں مسلماں کی رہائشی ہے کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591534
- Advertisement -