سیالکوٹ،ریسکیو1122 سیالکوٹ کا عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط

97
Rescue 1122

سیالکوٹ۔25اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے سیفر کمیونٹی کے تحت ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا کی زیر نگرانی عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے ساتھ باہمی یاداشت پر دستخط کیے،اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد عمران ادریس ہسپتال ڈسکہ روڈ میں کیا گیا۔

تقریب میں عمران ادریس گروپ کے چئیرمین ڈاکٹر عمران ادریس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، سی ای او ڈاکٹر جاوید، ڈائریکٹر لائف سیونگ ونگ ڈاکٹر محمد ادریس کے علاوہ ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، تحصیل انچارج سیالکوٹ محمد رضااور کمیونٹی ونگ انچارج محمد وسیم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائیریکٹر عدیل انجم، کیوان حسن اور ریسکیو سکاؤٹس ہنزلہ نے بطور مہمان شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر عمران ادریس اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے باہمی یاداشت پر دستخط کیے۔

مزید براں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت ریسکیو 1122 عمران ادریس ہسپتال کی انتظامی کے ساتھ ملکر سکولزکالجز کے طلباء و طالبات و کمیونٹی کو زندگی بچانے کی تربیت فراہم کریں گے تا کہ وہ شہر سیالکوٹ کو محفو بنانے میں ریسکیو کا ساتھ دیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کر کے قیمتی جانوں کو بچا سکیں۔اس سلسلے میں عمران ادریس انتطامیہ ریسکیو1122کو اے ای ڈی آٹومیٹیڈ ایکسٹرنل ڈیفبریلیٹرپیڈ بھی مہیا کرے گا اور ریسکیورز کے لیے عالمی ادارہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے تحت سی پی آرکی تربیت بھی فراہم کرے کی جائے گی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمران ادریس نے کہا کہ ریسکیو1122قابل تحسین ادارہ ہے جو دن رات عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہتا ہے، ہمیں ریسکیو1122پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیواور عمران ادریس ہسپتال ملکر معاشرے میں جان بچانے کی بنیادی تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ اس طرح کی تربیت ہر شہری کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔