سیالکوٹ،ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،15 دکانداروں کو 3 لاکھ 90 ہزار روپےجرمانہ عائد

76
National Highways and Motorway Police

سیالکوٹ۔6مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 22 ناجائز منافع کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی جبکہ مقررہ داموں سے زائد وصولی کی پاداش میں 15 دکانداروں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے کئے ،3 دکانوں کو سربمہر کردیا گیا اور 4 کے گراں فروشی کی پاداش مقدمات درج کروا دیئے۔

ان کارروائیوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر، پرائس مجسٹریٹس عدنان، ڈاکٹر تنویر ، ڈی او انڈسٹریز تنویر احمد، نائب تحصیل حسنین طارق اور مقامی پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اے ڈی سی جنرل ایوب بخاری نے کہا کہ دکاندار گراں فروشی سے گریز کریں اور ماہ صیام میں اپنی منافع کی شرح کو کم سے کم رکھیں بصورت دیگر کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔