21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،اشیائے خورد نوش کی نئی قیمتوں کاتفصیلی...

سیالکوٹ،ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،اشیائے خورد نوش کی نئی قیمتوں کاتفصیلی جائزہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا ۔جس میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا

چاول باسمتی(سپرنیا) 310روپے فی کلوگرام، چاول اری 70روپے فی کلوگرام،دال چنا باریک 200روپے فی کلوگرام، دال چنا موٹی 215روپے فی کلوگرام، دال مسور موٹی 280روپے فی کلوگرام،دال ماش دھلی ہوئی 520 روپے فی کلوگرام، دال ماش چھلکا 455روپے فی کلوگرام، دال مونگ دھلی ہوئی 220روپے فی کلوگرام، کالے چنے موٹے 215 روپے فی کلوگرام، سفید چنے موٹا 325روپے فی کلوگرام، بیسن 215روپے فی کلوگرام،سرخ مرچ پیس ہوئی اوپن مارکیٹ ،100گرام وزنی تندوری روٹی15 روپے،120 گرام وزنی نان 20روپے ، مٹن 1600روپے فی کلوگرام،بیف800روپے فی کلوگرام، دہی 160روپے فی کلوگرام اور دودھ کی قیمت 155روپے فی لٹر مقرر کی گئی۔

- Advertisement -

جبکہ آٹا ، گھی، چینی کی قیمت بمطابق گورنمنٹ پالیسی مقرر کی جائے گی اور پھل، سبزی،امڈے اور چکن کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی جاری کریں گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول، صدر مرکزی انجمن تاجران مہر غلام مجتبیٰ، سینئر نائب صدر شمیم خان لودھی، پاء پلا، نمائندہ صارفین اشفاق گھمن سمیت مختلف ٹریڈرز تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ دالوں کے ہول سیل ڈیلز سے میٹنگز کریں اور ان کو مقررہ نرخوں پر پرچون کریانہ کر دالوں کی فراہمی اور بلز کے اجراء کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ فلور ملز میں آٹے کے معیار اور مقدارکی چیکنگ کے نظام کا آڈٹ کیا جائے اور اس سلسلہ میں انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383850

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں