23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،ضلع بھر کی 124یونین کونسلوں میں "اب گاؤں چمکیں گے" پروگرام کے...

سیالکوٹ،ضلع بھر کی 124یونین کونسلوں میں "اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کے تحت صفائی مہم جاری

- Advertisement -

سیالکوٹ۔13ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع بھر کی 124یونین کونسلوں میں "اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کے تحت صفائی مہم جاری ہے، 1558میں سے 1011دیہات میں مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور تما م یونین کونسلوں میں لوڈر رکشہ اور صفائی کیلئے سینٹری سٹاف بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام "اب گاؤں چمکیں گے”کے تحت چاروں تحصیلوں میں لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام صفائی مہم کاا ٓغاز کیا گیا ہے جس میں ان دیہات سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا نیز سیوریج نالوں کی صفائی بھی کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی تمام 124یونین کونسلوں کو لوڈر رکشہ فراہم کر دیے گئے ہیں، ہر یونین کونسل میں صفائی کیلئے ڈیلی ویجز پر تین اورمجموعی طور پر 372 سینٹر ی ورکرز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں سیوریج نالوں کی صفائی، کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے 14011ایکٹویٹز حکومت پنجاب کے پورٹل پر اپ لوڈ کی جاچکی ہیں، صرف گزشتہ روز702ایکٹویٹز کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے زیر انتظام علاقوں میں اس مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن دیہات میں ابتک مینجمنٹ کمیٹیاں نہیں بن سکیں وہاں یہ عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390266

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں