سیالکوٹ،ضلع کی حدود میں 97غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی فہرست جاری

199
سیالکوٹ،ضلع کی حدود میں 97غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی فہرست جاری

سیالکوٹ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی ہدایت پر ضلع کی حدود میں 97غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، ان ہائوسنگ سوسائٹیوں میں ایسی ہائوسنگ سکیمیں جن کے این او سی کےلئے کیسز مسترد ہو چکے ہیں اور جنکے کیسز ابھی تک منظوری کےلئے مراحل میں ہیں اور تاحال انکا فیصلہ نہیں ہو سکا شامل ہیں نیز شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہائوسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کی حدود میں کل 80ہاوسنگ سکیمیں ایسی ہیں جنکے کیسز مسترد ہو چکے ہیں یا ابھی تک مراحل میں ہیں مگر انہیں او سی جاری نہیں ہوا، ضلع کونسل کے علاقہ میں ان ہاوسنگ سکیموں میں تحصیل سیالکوٹ کی حدود میں 17ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے کیسز منظوری کے مراحل میں ہیں ان پر تاحال فیصلہ نہیں ہو ا اور ابھی تک یہ لیگل نہیں ہیں ،14ہائوسنگ سوسائیٹوں کی منظوری کے لئے درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں۔

تحصیل ڈسکہ کی حدود میں 13ہائوسنگ سوسائٹیوں کی درخواستیں منظوری کے مراحل میں ہیں ان پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا اور تاحال یہ لیگل نہیں ہیں، جبکہ 4درخواستیں مستر د ہو چکی ہیں، تحصیل پسرور کی حدود میں 6ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کا مرحلہ ابھی مکمل نہیں ہوا تاحال ہو لیگل نہیں جبکہ دو ہائوسنگ کالونیوں کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں، تحصیل سمبڑیال کی حدود میں 9ہائوسنگ کالونیوں کی درخواستیں ابھی مختلف مراحل میں ہیں تاحال وہ لیگل نہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی حدود میں دو ہائوسنگ سکیموں کے کیسز مختلف مراحل میں چل رہے ہیں انکی منظوری ابھی نہیں ہوئی ابتک وہ لیگل نہیں، تین ہائوسنگ سکیموں کے کیسز مسترد کرکے انہیں غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے،

میونسپل کمیٹی پسرور کی حدود میں اس وقت ایکہائوسنگ سکیم کا کیس زیر غورہے ابھی تک وہ لیگل نہیں ، میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی حدود میں ایک ہاﺅسنگ سکیم کا کیس زیر غور ہے ابھی تک اسکی منظوری نہیں ہوئی اور وہ لیگل قرار نہیں دی گئی جبکہ 14ہائوسنگ سکیموں کے کیسز مسترد کئے جاچکے ہیں ۔