سیالکوٹ،غیر رجسٹرڈ کھاد کی فروخت کے خلاف بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کی کھاد برآمد

188
unregistered fertilizer
unregistered fertilizer

سیالکوٹ۔ 01 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) پسرور سجاد حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غیر رجسٹرڈ کھاد کی فروخت کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

محکمہ زراعت (توسیع) پسرور نے غیر رجسٹرڈ کھادوں کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے چشتی زرعی ٹریڈرز سیالکوٹ روڈ پسرور کے خلاف غیر رجسٹرڈ کھاد رکھنے پر مقدمہ درج کروایا اور بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ کھاد برآمد کر کے بطور مال مقدمہ پسرور سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ہے، برآمد شدہ کھاد کی مالیت دس لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

زراعت افسر (توسیع)محمد کامران باجوہ، زراعت افسر (پی پی) شعیب رسول بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔