19.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات...

سیالکوٹ،غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )ڈاکٹر مقصود احمد کی خصوصی ہدایات پر زراعت آفیسر شعیب رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ صدر پسرور کے علاقہ میں چھاپہ مارا

- Advertisement -

، اس وقت دکاندار فاروق احمد، وقاص احمد، اور سعید وقاص غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کر رہے تھے جنہیں زراعت آفیسر نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے ان تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577091

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں