33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،محکمہ زراعت کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے...

سیالکوٹ،محکمہ زراعت کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔16اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکارگھیاتوری کی فصل کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہرکا سپرے بھی یقینی بنایاجائے تاکہ فصل کومعاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑکر فوری طورپر تلف کردینے چاہئیں تاکہ وہ دیگرصحتمند پودوں کومتاثرنہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھونڈی اور دیگرنقصان دیگر کیڑوں کے کیمیائی تدارک کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوندکش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=513457

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں