31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،محکمہ زراعت کی جانب سےکھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل...

سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی جانب سےکھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔23اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحتمند بیج استعمال کریں۔

زراعت آفیسر (ٹیکنیکل )سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے”اے پی پی“کو بتایا کہ کاشتکاروں کو زمین کی زرخیزی کاخاص خیال رکھنے کیساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سے12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھادڈالنے کے بعد ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرورچلاناچاہئیے تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح طرح مل جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت کو ہموارکرنے کے بعد کیاریوں میں تقسیم کرتے وقت راؤنی کرلیں اور وترآنے پر دو سے تین مرتبہ ہل چلاتے ہوئے سہاگہ دیکر زمین کو اچھی طرح نرم و بھر بھراکرلیناچاہئیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارکھیت کے وترآنے پے تین تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگاکر انکے اوپر کھادبکھیرکر پٹڑیاں بنالیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں