سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی سورج مکھی کی بہتر پیداوار کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

116
سورج مکھی کی بہاریہ فصل کو 5 آبپاشیوں کی ضرورت ہوتی ہے،محکمہ زراعت سیالکوٹ

سیالکوٹ۔30اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی فی ایکڑ بہترپیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی،چھدرائی اور کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پیسٹ وارننگ ) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کے بعد جڑی بوٹیوں کی تلفی،چھدرائی اور کھادوں کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں، سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار پر اثرانداز ہونے والے عوامل میں زیادہ توجہ طلب امر جڑی بوٹیو ں کی موجودگی ہے کیونکہ ان کی کثیر تعداد او ر تیز روئیدگی فصل کو خوراک،پانی اور روشنی سے محروم کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی فصل کے پہلے آٹھ ہفتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی جڑی بوٹیاں ختم کرنے کے لئے گوڈی کی جائے یاپھرمحکمہ زراعت کے مشورے سے بوٹی ماہرزہریں استعمال کی جائیں نیزاگرافرادی قوت موجودہو تو گوڈی بہترین طریقہ ہے تاہم اگرگوڈی کی سہولت میسرنہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورے سے جڑی بوٹی مار سپرے کیاجائے۔