21 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو رواں ماہ کے دوران السی کی کاشت...

سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو رواں ماہ کے دوران السی کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔21مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو رواں ماہ مارچ کے دوران السی کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار السی کی کاشت رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول یقینی ہوسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ السی کے بیج میں تیل کی مقدار 36 سے 42فیصد تک ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ السی موسم گرما کی بہترین فصل ہے جس کا بیج بطور خوراک بھی استعمال کیاجاسکتاہے نیز اس کا ریشہ کپڑے کی صنعت میں کام آتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ السی کا بیج تیل وارنش‘ پینٹ‘ چھاپہ خانے کی صنعت ‘چمڑاسای ‘صابن کی تیاری میں بھی استعمال ہوتاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ السی دردکو تحلیل کرنے ‘ بلغمی کھانسی اورموسمی نزلہ و زکام کو دورکرنے میں بھی انتہائی معاون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ السی میں الفالینک بھی پایاجاتاہے جو مچھلی کے تیل میں موجود ہوتاہے اسی طرح السی میں لینولینک ایسڈ‘ اومیگا6بھی پایاجاتاہے جو دل کے دورہ سے بچاؤمیں انتہائی موثرہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں