سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جلد کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

121
سیالکوٹ، کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جنوری میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔3اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جلد کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مرچ کی پنیری کی کاشت کےلئے ایسی زرخیزمیرازمین کا انتخاب کیا جائے جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں موجود ہوکیونکہ ایسی زمین نمی دیر تک برقراررکھنے کی صلاحیت کی حامل ہوتی ہے اورمرچ کی جڑیں زمین کے نیچے سے آسانی سے خوراک حاصل کرکے خوب نشوونما پاتی ہیں۔

زراعت آفیسر(ٹیکنیکل)محکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار مرچ کی پنیری کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ 10 سے 12 ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادمیں 20کلوگرام یوریاملاکر استعمال کریں اور کھیت کی آبپاشی بھی کی جائے نیز وترآنے پر 2 سے 3 مرتبہ ہل بمعہ سہاگہ چلاکر زمین کو کھلاچھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے اُگ آئیں۔انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیاں اُگنے کے بعد دوبارہ ہل چلا کر جڑی بوٹیوں کی تلفی کرتے ہوئے کھیت کو کھلا چھوڑ دیاجائے تاکہ دھوپ لگنے سے زمینی بیماریوں کے جراثیم ختم ہوجائیں۔