سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت

17
Cultivation of Radish
Cultivation of Radish

سیالکوٹ۔19جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مولی کی اگیتی کاشت جولائی کے پہلے ہفتہ سے شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کر لیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔ زراعت آفیسر مرکز کینٹ عمار عبداللہ نے بتایا ہے کہ مولی موسم سرما کی فصلوں میں بہت ہی اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہر عمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مولی کو سلاد کے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ پکا کر بطور سالن بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مولی کی 40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جہاں یہ مولی 40روز میں تیار ہو جاتی ہے وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔