30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں...

سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں کھیر ے کی کاشت 25 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔3نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں کھیر ے کی کاشت 25 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمود نے بتایاکہ کھیرے کی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کا انتخاب ضروری ہے اور کاشت سے پہلے زمین میں گوبر کی 10 سے 15 ٹن فی ایکڑ گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے زمین کی مناسب تیاری بھی کرنی چاہیے تاکہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ وتر آنے پر 2سے 3مرتبہ ہل چلانے اور سہاگہ دینے سے زمین اچھی طرح نرم و بھربھر ی ہو جاتی ہے جس سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پست ٹنل میں زمین کی تیاری کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ جبکہ واک ان اور بلند ٹنل میں زمین کی تیاری کے وقت ساڑھے 4بوری ڈی اے پی اور 4بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ وتر آنے پر اڑھائی سے تین میٹرکے فاصلہ پر پٹڑیاں بنائی جائیں اور ایک کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال بھی کیاجائے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=520605

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں