سیالکوٹ۔27اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں اتوار کو مسیحی عبادت گاہوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے پولیس کے افسران و جوان چرچ ہائے کے باہر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا محمد عمر فاروق کی ہدایت پر اتوار کو مسیحی عبادت گاہوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے پولیس کے افسران و جوان ضلع بھر میں ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے
جس کا مقصد مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنا اور انہیں ان کی عبادت کو پر سکون ماحول میں کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کے باہر پولیس افسران چاک و چوبند ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے، شرکاکو چیک کر کے چرچز میں جانے دیا گیا، سینئر افسران فیلڈ میں موجود افسران کو چیک اور بریف کرتے رہے، واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر اور بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس گشت کناں ہیں، مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی بھی جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر میں امن و امان کا قیام ہمارا فرض ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517611