سیالکوٹ،ناجائز اسلحہ،شراب اورمنشیات،21افراد گرفتار

117
منشیات

سیالکوٹ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ،31بوتل ولایتی،50لٹر دیسی اور تین کلو منشیات برآمد کرکے21افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کےمطا بق تھانہ کوتوالی کے علاقہ کریم پورہ سے پولیس نے دوران گشت ثاقب رشید سے ایک بوتل شراب، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے لنگڑیالی سے حبیب سے30بوتل شراب، سہیل، اعجاز، الیاس سے پانچ پانچ لٹر شراب، عامر سے710گرام چرس، وارث، ایمن، فرید، بلال سے پانچ پانچ لٹر شراب،، میانی سے سجاد سے615گرام چرس،

اورہ چو ک سے علی حیدر سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ کوبے چک سے صفدر حسین سے520گرام چرس، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سے سلمان سے پستول اور دو گولیاں، ارسلان سے پانچ لٹر شراب، موڑ سمبڑیال سے انصر سے پانچ لٹر شراب، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے محمود حسن سے پانچ لٹر شراب، تھانہ سبز پیر کے علاقہ جمنال جنڈ سے سجاد سے ایک کلو200گرام چرس، اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقوں سے ساول، شہنام اور عثمان سے ایک ایک پستول اور گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔