سیالکوٹ،ٹریفک ایجو کیشن ونگ کا سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کی بابت سیمینار کا انعقاد

121
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

سیالکوٹ۔21مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ٹریفک ایجو کیشن ونگ نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج سیالکوٹ میں ٹریفک سیمینار منعقد کیا جس میں انچارج ایجو کیشن ونگ ڈاکٹر شفقت رسول نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کی بابت سیمینار سے ہیلمٹ کی اہمیت اور اس کے استعمال پر زور دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات کی شرح میں کمی ہو سکتی ہے ، حادثات کی روک تھام کے لئے جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ کو متحرک کیا گیا ہےکہ والدین کو باور کرائیں وہ کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ جان لیوا چوٹ سے بچاتا ہے ۔

سیمینار میں کے موقع پر انہوں نے محتاط ڈرائیونگ کی ضرورت پر زور دیا گیا اور طلبا کو روڈ کراسنگ کے اصولوں سے متعارف کروایا ۔اس سیمینار کا مقصد مقصد عوام الناس کو ٹریفک کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ شہری ٹریفک کے اصولوں کو اپنائیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ بلا معاوضہ رفلیکٹر سٹیکر نصب کریں تا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں ، لوڈر رکشوں کی بیک سائیڈ صاف ظاہر ہو۔ بعد ازاں طلبا میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔