سیالکوٹ،پتنگ بازی کے کاروبار میں ملوث 5ملزمان گرفتار

86
arrested
arrested

سیالکوٹ۔19فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی کے خونی کھیل اور گھناؤنے کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر کے 2 ہزار پتنگیں،ایک ہزارپانچ سو ڈور کی چرخیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کےمطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر شہباز احمدڈھلوں نے اے ایس آئی سجاد بن حیدر، غلام سرور، طارق ،کانسٹیبل محمد اشرف، غلام سرور،ناصر یعقوب کے ہمراہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دوران گشت ناکہ لگا کرحیدر علی، ابو بکر، اسد مغل، جنید ،محمد عاصم سے دو ہزار پتنگیں اور ایک ہزار پانچ سو ڈور کی چرخیاں برآمد کر کےگرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔