سیالکوٹ۔29اگست (اے پی پی):پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ سیالکوٹ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں شہید کے بھائی سب انسپکٹر اعجاز الحق ساہی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان ڈی پی اوحسن اقبال، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقصود بھٹی کے علاوہ افواج پاکستان کے افسران، جوڈیشری کے مقامی حکام، وکلاء، پولیس، شہید کے ورثا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی پولیس پروٹوکول کے ساتھ پولیس لائن لایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، فوجی افسران نے شہید کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے، آئین شہید کانسٹیبل انضمام الحق نے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
شہید کو ان کے آبائی قبرستان دھیدووالی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383799