23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںسیالکوٹ،پی پی 52 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن)کی حنا ارشد وڑائچ 78702...

سیالکوٹ،پی پی 52 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن)کی حنا ارشد وڑائچ 78702 ووٹ لے کر کامیاب

- Advertisement -

سیالکوٹ 02 جون (اے پی پی):سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار702ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔ سیالکوٹ کے پی پی52 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کل 185 پولنگ اسٹیشنوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ78702ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 39 ہزار 18 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ 6 ہزار 8 سو 32 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی پی 52 کے 185 پولنگ سٹیشنز میں کل ووٹرز کی تعداد 297185 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 157725 اور خواتین کے ووٹوں کی تعداد 139460 ہے، ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 133096 جن میں مردوں نے 78413 اور خواتین نے54683 ووٹ کاسٹ کئے، کاسٹ ووٹوں میں سے درست ووٹوں کی تعداد 130837 ،گنتی میں خارج ووٹوں کی تعداد 2259 اور ڈالے گئے ووٹوں کی 44.79 شرح فیصد ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

الیکشن مہم میں 14 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں آزاد امیدوار بلال حسین نے 10 ،پاکستان نظریاتی پارٹی حسن توقیر چیمہ نے317 ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد 78702 ،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیئرینز کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے 6832 ،آزاد امیدوار سحر محمود نے465 ،آزاد امیدوار شان رضا نے 16 ،آزاد امیدوار شائستہ پروین نے 26 ،

آزاد امیدوار طلعت رشید نے 11، آزاد امیدوار عبیداللہ طور نے 21 ، آزاد امیدوار عنصر جاوید چیمہ نے470 ، آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن نے39018 ، آزاد امیدوار محسن افضال 50 ، تحریک لبیک پاکستان محمد شفاقت نے 4851 اور آزاد امیدوار محمد یٰسین نے48 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں