34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،کاشتکاروں میں نئی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروا کر قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے، رانا...

سیالکوٹ،کاشتکاروں میں نئی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروا کر قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے، رانا اللہ رکھا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔11جون (اے پی پی):کاشتکاروں کے ضلعی نمائندہ رانا اللہ رکھا نے کہاہے کہ کاشتکاروں میں نئی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروا کر درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے۔ منگل کو "اے پی پی "سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ چنا، مسور، مونگ اور ماش پنجاب میں کاشت کی جانے والی اہم دالیں ہیں لیکن مونگ کے علاوہ چنا،مسور اور ماش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی خوراک کو غذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے سمیت بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پوراکرنےکے لیے دالوں کی پیداوار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں