33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،کاشتکاروں کو چنے کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ،کاشتکاروں کو چنے کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔17اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چنے کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت( توسیع )سیالکوٹ جوہر علی نے بتایا ہے کہ چنے کی کاشت کا موزوں وقت و سط اکتوبر سے 10نومبر تک ہے اور اس کےلئے میرا اور ریتلی میرا زمین زیادہ موزوں ہے۔

چنے کی کاشت کے لئے 25 تا 30 کلو گرام بیج فی ایکڑ بمطابق بیج کے سائز سفارش کیا جاتا ہے۔چنے کی بجائی آٹومیٹک ربیع درل کے زریعے کی جائے۔اورقطاروں کا درمیانی فاصلہ ایک سے ڈیڑھ فٹ رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دیسی چنے کی کاشت کےلیے پنجاب۔ 2008 ، بھکر2011، بٹل2016 اور نیاب سی ایچ 2016جبکہ کابلی چنے کی کاشت کےلئےنور 2019، ٹمن۔2013، نور۔2013 ،اور نور۔2009 سفارش کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=513965

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں