27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،کاشتکاروں کو کھیتوں میں زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں...

سیالکوٹ،کاشتکاروں کو کھیتوں میں زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر استعمال نہ کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن و پیسٹ وارننگ پسرور شعیب رسول نے کاشتکار وں کو کھیتوں میں زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیتوں میں زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو جانوروں اور مویشیوں کے لئے چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ زہریلے اثرات جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں

اور اس کے ساتھ ساتھ جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے اوراس دوران کوئی جگہ خالی نہیں رہنی چاہیے، گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگر سپرے کر دیاجائے تو اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں،کاشتکار مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشاورت کر سکتے ہیں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=537776

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں