
سیالکوٹ۔31مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے13 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ کلمہ چوک میں پولیس نے تھانے رجسٹریشن کروائے بغیر غیر قانونی طور پر مکان کرایہ پر دینے اور لینے والے وارث، غلام اویس، قدیر، حیدر علی، طارق، عون عباس اور عابد حسین اور تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے نصیر احمد، ارنش شہزاد، عامر اقبال، امجد، ساجد اور اسحاق کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے