سیالکوٹ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج

136
شیخوپورہ ،گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو 500 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

سیالکوٹ۔28اگست (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سدھے چک سے پولیس نے تھانے میں رجسٹریشن کروائے بغیر غیر قانونی طور پر مکان کرایہ پر دینے اور لینے والے عمران، اشرف، فیض، تاج ولی اور جمیل کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔