- Advertisement -
سیالکوٹ ۔ 01 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں کمبائن ہارویسٹر مشین کے نیچے دب کر مزدور جاں بحق ہو گیا۔ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 45 سالہ شبیر جیک لگا کر مشین کی مرمت کر رہا تھا کہ جیک خراب ہونے کہ باعث نیچے گر گیا اور مشین کے نیچے دب گیاجس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔
یہ حادثہ چونڈہ پسرور روڈ کے قریب واقع گاؤں لپے والی میں پیش آیا۔ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590794
- Advertisement -