سیالکوٹ۔ 22 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پرانچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ شفقت رسول نے لاری اڈا سیالکوٹ پر کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور محفوظ ڈرائیونگ کی ہدایات کیں۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹیم نے لاری آدہ سیالکوٹ پر کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے خطاب کیا اور ان کو تیز رفتاری سے اجتناب کرنے بارے بریفنگ دی ۔
انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر شفقت رسول نے ڈرائیورز کو بتایا کہ وہ ہمیشہ گاڑی کو مکینیکلی درست حالت میں رکھیں ،لاری اڈا سے نکلنے سے قبل گاڑی کو چیک کریں کہ اس میں کسی قسم کا کوئی فالٹ تو نہ ہے،ٹائرخستہ حال تو نہ ہیں کیونکہ ٹائر کا پھٹنا مہلک حادثے کا سبب بنتا ہے ،ہمیشہ کنٹرول سپیڈ کے ساتھ گاڑی چلائیں کیونکہ تھوڑی سی غفلت لاپرواہی کئی لوگوں کی جان لے سکتی ہے ،آپ کی ذمہ داری عام ڈرائیور سے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ آپ پروفیشنل ڈرائیورز ہیں ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کریں ۔بعد ازاں بعد ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے ڈرائیورز اور عوام الناس کے ساتھ مل کرٹریفک قوانین کی آگاہی بارے ٹریفک واک کی۔