- Advertisement -
سیالکوٹ۔11اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی کے لیے کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کی ہدایت کی ہے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ رانا سلیم شادنے اے پی پی کو بتایاکہ گندم کی فصل کی کٹائی،گہائی اور سنبھال کے دوران پیش آنے واے زرعی عوامل خاص طور پر اہمیت کے حامل ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے بتایا کہ کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا10 فیصد حصّہ مختلف وجوہات کی بنا پر ضائع ہو جاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ کٹائی سے قبل اچھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580646
- Advertisement -