سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے3افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ کالج روڈ پر ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے شخص حافظ ارتضیٰ، علی مرتضیٰ اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پیدا کرنے پر مجاہدکو گرفتار کرکے انکے کے قبضہ سے ایک ایک پستول برآمد کر تے ہوئے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔