سیالکوٹ۔ 22 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ چونڈہ روڈ پر ڈوگراں سٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل سوار کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 17 سالہ حامد نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔