سیالکوٹ۔26دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں بجلی چوری کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ایس ڈی او کیپکو کی رپورٹ پرتھانہ صدرکے علاقے سے ڈائریکٹ تاریں لگانے اور میٹر میں رد و بدل کر کے بجلی چوری کرنے والے کا شف بشیر، اسرار احمد اور محمد قاسم، تھانہ مراد پور کے علاقے سے محمد شبیر، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے ذیشان اور اویس اور تھا نہ سبز پیر کے علاقہ عاشق پور سے قیصر ندیم کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔