23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ، بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار ، ترجمان سیالکوٹ پولیس

سیالکوٹ، بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار ، ترجمان سیالکوٹ پولیس

- Advertisement -

سیالکوٹ۔10ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم وسیم اکرم کو گرفتار کر لیاہے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم وسیم اکرم کے قبضہ سے 2 کلو 314 گرام منشیات اور 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

- Advertisement -

ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388657

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں