24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ، بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ...

سیالکوٹ، بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -

سیالکوٹ۔30ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نےاسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ کی رپورٹ پربغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر مقصود احمد نےاے پی پی کو بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کےویژن کے مطابق ،

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایات پر زائد المعیاد، جعلی زرعی ادویات اور بغیر ڈیلرشپ فروخت کے خلاف خصوصی مہم کے سلسلہ میں ڈی ڈی زوہیب احمد کے ہمراہ تھانہ اگوکی کے علاقہ اگوکی میں واقع ارشد کی زرعی ادویات کی دکان دیا ل ٹریڈرز سے بھاری مقدار میں زائد المیعاد زرعی ادویات برآمد کر لی ہیں جن کی مالیت 2 لاکھ 70ہزار روپے ہےجنہیں وہ بغیر لائسنس کے فروخت کر رہا تھا ۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ تھانہ اگوکی پولیس نے موقع پرموجودزرعی ادویا ت کو تحویل میں لےکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اہل علاقہ نے ڈاکٹر مقصود احمد کی کامیاب کارروائی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں