سیالکوٹ، بگ کیچ اپ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح

105

سیالکوٹ ۔ 19 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ضلع سیالکوٹ میں 30 روزہ بگ کیچ اپ مہم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔

بنیادی مرکز صحت میں افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے والدین نے اپیل کی کہ وہ 15 مارچ تک جاری مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر اپنے تمام ایسے تمام بچوں کو 12 بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات جو کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں کرسکے وہ مسنگ حفاظتی ٹیکوں کو لگوا کر بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام کے تحت روٹین میں 12 بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات 2 سال تک لگاتی ہے تاہم کرونا سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے بہت سارے بچے ڈیفالٹ ہو چکے ہیں جس کو کور کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے زیرو ولسگ ہیرو مہم کا آغاز کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود ہیلتھ اتھارٹی کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران پولیو مہم کے مسنگ بچوں کو بھی کور کیا جائے۔