27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومضلعی خبریںسیالکوٹ، بھارتی دھمکیاں پاک فوج اور پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں...

سیالکوٹ، بھارتی دھمکیاں پاک فوج اور پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوڈرائی پورٹ سمبڑیال

- Advertisement -

سیالکوٹ۔3مئی (اے پی پی):ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوڈرائی پورٹ سمبڑیال محمد سہیل رانا نے کہا ہے کہ بھارتی دھمکیاں پاک فوج اور پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر اور عظیم افواج نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف نہ صرف بے مثال قربانیاں دی ہیں بلکہ دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی سلامتی، خود مختاری اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان نا قابل تسخیر ریاست ہے جو ایٹمی قوت ہونے کیساتھ ساتھ کثیر جری و بہادر فوج رکھتا ہے جو ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591687

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں