سیالکوٹ، تیز رفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

108
پنجاب بھرمیں 1482ٹریفک حادثات ، 19افراد جاں بحق1276زخمی،ترجمان ریسکیو 1122

سیالکوٹ۔22جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ میں تیز رفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفرپور میں تیزر فتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار عنائت اللہ جاں بحق جبکہ اسکے ساتھی افضل اوردانش شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کے بھائی زاہد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔