سیالکوٹ، تیز رفتار کار روڈ کنارے ٹکرانے سے ایک شخص جانبحق

40

سیالکوٹ۔1جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک تیز رفتار کار روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرانے سے ایک شخص جانبحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سبلائم چوک سے اگوکی کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک کار ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔

حادثہ کے نتیجے میں ڈوگرانوالہ کا رہائشی40سالہ احمد علی نامی شخص سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔