سیالکوٹ، تین افراد گرفتار، بھاری مقدار میں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد

120
ملتان پولیس کا شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سیالکوٹ۔12فروری (اے پی پی):سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے 1139پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔

ترجمان سیالکو ٹ پولیس کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹلی لوہاراں مشرقی کے علاقہ سے12پتنگیں اورضیغم عباس سے26پتنگیں جبکہ پتنگ فروش اکبر علی سے1101پتنگیں اور9کیمیکل ڈوریں برآمد کیں اور انکے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔