سیالکوٹ، حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، 3 افراد زخمی

101
پنجاب بھرمیں 1302ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1551زخمی ہوگئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ

سیالکوٹ۔10مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں ہائی ایس ٹیوٹا اور مزدہ ٹرک کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تحصیل ڈسکہ لالر سٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ہائی ایس ٹیوٹا اور مزدہ ٹرک آپس میں جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 50سالہ امین ، 33سالہ اقدس اور 40سالہ نذیراں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ25 سالہ تنزیل شدید زخمی ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔