سیالکوٹ۔14اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں دو موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کنگرہ روڈ پر مراجکے تا ارسلان کے گائوں کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکل آمنے سامنے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک 16 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔