سیالکوٹ۔ 06 جون (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں گزشتہ رات تیز آندھی و طوفان سے گھر کی دیوار گر گئی جس کے نیچے آنے والا 10 سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جانبحق ہونے والا بچہ پرانا بازار منڈی سمبڑیال کے زرعی ادویات کے ڈیلر چوہدری لیاقت علی گھمن کا بیٹا ہے۔ بچے کے والدین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے چند روز قبل ہی سعودی عرب روانہ ہو ئے ہیں ۔بچے کو دھانانوالی روڈ ٹبے والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔