سیالکوٹ، رمضان المبارک کے دوران مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر مامور جوان حفاظتی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے

167
Sialkot Police
Sialkot Police

سیالکوٹ۔2مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کے آغاز کے باعث مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ پہلے عشرہ کے پہلے جمعہ کے موقع پربھی سکیورٹی سخت بنائی جا ئے گی۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام مساجد پر بالخصوص نمازمغرب، عشاء و تراویح کے اوقات میں پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن کی ڈی ایس پیز اور ایس پیز خود مانیٹرنگ و چیکنگ ک رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جامع مساجد کی انتظامیہ کے اپنے سکیورٹی گارڈز اور رضاکار بھی الرٹ ہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے جمعہ کے موقع پر چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں کے مرکزی دروازوں کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔انہوں نے مذید کہا کہ نمازیوں کی حفاظت ہمارے لیے سعادت ہے اور یہی وجہ ہے کہ نماز تراویح کے دوران بھی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوان ضلع بھر میں مساجد کے باہر حفاظتی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔