سیالکوٹ۔8دسمبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) ڈسکہ ماہم یوسف اور پاکستان مسلم لیگ( ن )کے کونسلر حضرات کے ہمراہ ڈسکہ مین بازار کا دورہ کیا۔
اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے حلقہ کی عوام اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور عوام کو درپیش مسائل میں مزید بہتری لانے کے لیے عوامی رائے لی۔شکر الحمدللہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔