31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ، زرعی ترقی کے بغیر ملکی خوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،اس...

سیالکوٹ، زرعی ترقی کے بغیر ملکی خوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،اس شعبے کو ریلیف فراہم کیا جائے،محمد خالد وسیم

- Advertisement -

سیالکوٹ۔14جون (اے پی پی):پاکستان چیمبر آف ایگر یکلچر ولائیو سٹاک کے چیئرمین محمد خالد وسیم نے کہا ہے کہ زرعی ترقی کے بغیر ملکی خوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،کسانوں و کاشتکاروں کو ریلیف اور کھادوں و زرعی آلات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چین اوردیگر ایشیائی ممالک جہاں صنعتی لحاظ سے ہم سے کہیں آگے ہیں وہاں زراعت میں خودکفالت حاصل کرنےکے لیے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے

کہ چھوٹے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر،نہروں کی صفائی اور کشادگی کے ساتھ ساتھ جعلی زرعی ادویات کی تیاری اور فروخت کے خلاف بھی عملی طورپر کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ کسانوں کومختلف مدمیں رعایت فراہم اور انہیں جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476281

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں