سیالکوٹ۔5جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر سب انسپکٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر نصیر احمد مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئےجن کےاعزازمیں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال ،ایس پی انوسٹی گیشن غلام عباس سمیت سینئرپولیس افسران نےشرکت کی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےڈی پی او سیالکوٹ نےریٹائرہونےوالے سب انسپکٹر پولیس کی خدمات کوسراہتے ہوئے ان کےلیےنیک خواہشات کا رکیا۔تقریب کےاختتام پرسب انسپکٹر نصیر احمد مدت کویادگاری شیلڈزاورتحائف بھی پیش کئےگئے۔